وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری 

Aug 29, 2024 | 20:50:PM
وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری 
کیپشن: گورنمنٹ لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی عامر محی الدین کو سیکرٹری وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا،جوائنٹ سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز محمد وشاق کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی،او ایس ڈی راجہ تنویر عزمی جوائنٹ سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز تعینات ہو گئے،سیکرٹری بورڈ آف ٹرسٹیز متروکہ وقف املاک جمال طیب کی تعیناتی میں توسیع کر دی گئی،جمال طیب کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی میں31 دسمبر 2024 ریٹائرمنٹ تک توسیع کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل حبیب ڈائریکٹر کوآرڈینیشن آئی ٹی ڈویژن مقررکر دیئے گئے،فیصل حبیب کا تقرر ایم پی تھری سکیل میں 3 سال کیلئے کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری محمد ایاز کا داخلہ ڈویژن سے کابینہ ڈویژن تبادلہ کر دیا گیا،اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن میں تعینات محمد عامر کو ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:صدر آصف زرداری کا ارشد ندیم کیلئے بڑے انعام کا اعلان، قومی ایتھلیٹ کی خوشی دوبالا ہو گئی