190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کے وکلاء نے 3 درخواستیں جمع کروا دیں

Aug 29, 2024 | 21:39:PM
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کے وکلاء نے 3 درخواستیں جمع کروا دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل ریفرنس کی سماعت کے دوران وکلاء صفائی کی جانب سے آج 3 درخواستیں عدالت میں جمع کروائی گئی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواستیں کتابوں کی عدم فراہمی، ڈمبل کی عدم فراہمی اور بچوں سے بات نہ کرانے سے متعلق تھی، وکیل بانی پی ٹی آئی نے عدالت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کی کتابوں کی ترسیل روک دی ہے، جس پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو کتابیں فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں ڈیرے کیوں ڈالے ہیں؟ وجوہات سامنے آ گئیں

مزید براں عدالت نے ڈمبل کی عدم فراہمی پر جیل انتظامیہ سے جواب طلب کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کرانے کی درخواست پر جیل انتظامیہ کو 2 دن میں عمل درآمد کرنے کا حکم جاری کر دیا۔