نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا محمد طاہر رائے کو عہدے سے ہٹادیا گیا

Aug 29, 2024 | 22:08:PM

(بابر شہزاد تُرک) وفاقی بیوروکریٹس کے بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے کیے گئے ہیں ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا محمد طاہر رائے سمیت متعدد افسران کو تبدیل کر دیا گیا.

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق وفاقی حکومت نے نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا محمد طاہر رائے کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی بنا دیا ہے، پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر محمد طاہر رائے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم فوری و تاحکمِ ثانی نافذالعمل ہے، دریں اثناء ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ نیشنل فوڈ سیکورٹی عامر محی الدین کو سیکرٹری وزارتِ نیشنل فوڈ سیکورٹی کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز محمد وشاق کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، مزید برآں فیصل حبیب کو ایم پی تھری سکیل میں 3 سال کیلئے ڈائریکٹر کوارڈینیشن آئی ٹی ڈویژن مقرر کیا گیا ہے اور ڈپٹی سیکرٹری محمد ایاز کا داخلہ ڈویژن سے کابینہ ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے، مزید برآں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی راجہ تنویر عزمی کو جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ اوورسیز پاکستانیز اور اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن میں تعینات محمد عامر کو ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری بورڈ آف ٹرسٹیز متروکہ وقف املاک جمال طیب کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی میں31 دسمبر 2024 اُن کی سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک توسیع کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے۔

مزیدخبریں