سابق ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ سے سرکاری رہائشگاہ خالی کرانے کے نوٹس پر اڈیالہ جیل انتظامیہ کاموقف آگیا

Aug 29, 2024 | 22:17:PM
سابق ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ سے سرکاری رہائشگاہ خالی کرانے کے نوٹس پر اڈیالہ جیل انتظامیہ کاموقف آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) سابق ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ سے سرکاری رہائشگاہ خالی کرانے کے نوٹس کے معاملے پر اڈیالہ جیل انتظامیہ کاموقف بھی سامنے آگیا۔

اڈیالہ جیل انتظامیہ کے مطابق ملک محمد اکرم 20 جون کو جیل سے تبدیل ہوئے، تبادلے کو 2 ماہ ہوگئے، تاحال محمد اکرم نے سرکاری گھر کو اپنے قبضے میں رکھا ہے، محمد اکرم کا اقدام غیر قانونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج کا قائم مقام سی ای او تعینات، ذمہ داری کس کو سونپی گئی؟

جیل انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ سابق ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ کو سرکاری گھر خالی کرنے کا نوٹس ضابطے کے عین مطابق ہے، یہ ایک معمول کے ضابطے کی کارروائی ہے جس پر بلاوجہ سنسنی پھیلائی جارہی ہے۔