حیدر آباد اور آزادکشمیر میں کل بھی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

Aug 29, 2024 | 22:19:PM

(24نیوز) سندھ میں جاری طوفانی بارشوں کے سبب  تعلیمی  اداروں میں آج چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اب خبر آئی ہے کہ کراچی اورحیدر آبادکے تعلیمی ادارے کل بھی بند رہیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے شدید بارشوں کے سبب کل بروز جمعہ 30 اگست کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے،جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد شہر کے تمام تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے۔

کمشنر کراچی نے اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ کل تمام نجی اور سرکاری سکولز بند رہیں گے،پرائیویٹ سکولز بھی کل بند رکھے جائیں ، کمشنر کراچی کا کہناتھا کہ فیصلہ تیز بارشوں کے باعث کیا گیا  ۔

دوسری جانب ہٹیاں بالا۔آزاد کشمیر میں بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طیغانی کا خطرہ ہے جس کے سبب  کل تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ، ضلعی انتظامیہ کے مطابق دریائے جہلم اور دیگر نالوں   میں طیغانی کے خطرات ہیں ،ضلعی انتظامیہ جہلم ویلی نے عوام کو ندی نالوں دریاے جہلم سے دور رہنے کی ہدایات جاری کر دیں،محکمہ تعلیم نے کل چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،ترجمان محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ بارش اورلینڈ سلائیڈنگ ندی نالوں میں طیغانی کی وجہ سے چھٹی دی گی ہے۔

مزیدخبریں