قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے10بجے طلب، 19نکاتی ایجنڈا جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے منعقد ہوگا،اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، کارپوریٹ فارمنگ کیلئے دی جانے والی 48 لاکھ ایکڑ اراضی سے آبی بہاؤ میں تبدیلی بارے تشویش پر مبنی توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ غیر ملکی دستاویزات کے قانونی جواز کے خاتمہ پر کنونشن کو موثر بنانے کا بل منظوری کیلئے پیش کریں گے،وزیردفاع بھنگ کے کنٹرول اور انضباطی اتھارٹی کا بل2024 قانون سازی کیلئے پیش کریں گے،ٹیلی کمیونیکیشن اپیلٹ ٹریبونل کے قیام کا بل2024 بھی پیش کیا جائے گا،نجکاری کمیشن ترمیمی بل2024 بھی پیش کیا جائےگا۔
اجلاس میں وزیر خزانہ سال 2023-24 کیلئے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ ایوان کے سامنے رکھیں گے،وزیرخزانہ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ششماہی رپورٹ پیش ایوان میں پیش کریں گے، اس کے علاوہ وزیرقانون قومی کمیشن برائے حقوق بچگان کی سالانہ رپورٹ 2023-24 ایوان کے سامنے رکھیں گے،وزیرقانون الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ 2023 قومی اسمبلی کے سامنے رکھیں گے،بیرون ممالک گداگری ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہوکر بدنامی کا باعث بننے والوں سے متعلق توجہ دلاو نوٹس بھی پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:صدر آصف زرداری کا ارشد ندیم کیلئے بڑے انعام کا اعلان، قومی ایتھلیٹ کی خوشی دوبالا ہو گئی