وزیراعظم کی زیر صدارت بلوچستان کی سکیورٹی اور دیگر امور سے متعلق  عوامی نمائندگان کا اجلاس 

Aug 29, 2024 | 22:38:PM
وزیراعظم کی زیر صدارت بلوچستان کی سکیورٹی اور دیگر امور سے متعلق  عوامی نمائندگان کا اجلاس 
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عیسیٰ ترین)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بلوچستان کی سکیورٹی اور دیگر امور سے متعلق  تمام عوامی نمائندگان کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر،   گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور  وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے شرکت کی۔

 پاکستان مسلم لیگ(ن) کی طرف سے سردار یعقوب خان ناصر اور سردار عبد الرحمان کھیتران، پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے ظہور احمد بلیدی اور مینا بلوچ، نیشنل پارٹی کی طرف سے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، رحمت صالح بلوچ اورمیر کبیر محمد، بلوچستان عوامی پارٹی کی طرف سے خالد حسین مگسی اور صادق سنجرانی، عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے زمرک خان اچکزئی اور مسٹر اصغر، جمعیت علمائے اسلام کی طرف سے مولانا عبد الواسع اور یونس زہری  نے اجلاس میں شرکت کی۔

سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے  بلوچستان کے عوام مسائل کے بارے میں وزیراعظم کو مطلع کیا،اجلاس میں  بلوچستان میں سکیورٹی کی صورتحال اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز کا جامع جائزہ لیا گیا،

اجلاس کے شرکا نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے متاثرین کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور مزید معصوم جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے بروقت جواب دینے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا،اجلاس میں معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنانے والے بزدلانہ دہشت گردانہ حملوں کی واضح الفاظ میں مذمت کی گئی، اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار  لانے  کا عزم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان