این اے 79 گوجرانوالہ میں دوبارہ گنتی ، لیگی رہنما نے پی ٹی آئی امیدوار کو پچھاڑ ڈالا

Aug 29, 2024 | 22:56:PM
این اے 79 گوجرانوالہ میں دوبارہ گنتی ، لیگی رہنما نے پی ٹی آئی امیدوار کو پچھاڑ ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہداقبال رانا )این اے 79 گوجرانوالہ  میں دوبارہ گنتی کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار  پی ٹی آئی امیدوار پر بازی لے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے حلقے این اے 79 میں دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہوگیا,دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ذوالفقار بھنڈر 3023 ووٹوں کی برتری سے ایم این اے منتخب ہو گئے ،جیتنے پر مسلم لیگی امیدوار کے حامیوں کا جشن۔

دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ذوالفقار بھنڈر نے95604 ووٹ حاصل کیے،پی ٹی آئی امیدوار احسان اللہ ورک نے 92581 ووٹ لیے،2024 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ذوالفقار بھنڈر نے 4 ہزار 388 ووٹ سے شکست کھائی تھی۔