پاکستان میں کورونا سےتقریباً 10 ہزار اموات !!!

Dec 29, 2020 | 09:24:AM
پاکستان میں کورونا سےتقریباً 10 ہزار اموات !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا وائرس کے وار جاری،24 گھنٹے کے دوران مہلک وبا میں مبتلا مزید 63 مریض جان کی بازی ہارگئے، مرنے والوں کی مجموعی عداد 9 ہزار 992  تک پہنچ گئی۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اب تک 66 لاکھ 19 ہزار 983 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے،ایک روز میں کورونا وائرس کے 30 ہزار 666 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔چوبیس گھنٹے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6.12 فیصد ہے۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق 2 ہزار 259 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 39 ہزار 488  ہے جبکہ مجموعی کیسز 4 لاکھ 75 ہزار 85 تک جا پہنچے ہیں۔ اس کےعلاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں1602 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 25 ہزار 494 ہوگئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں ایک لاکھ 36 ہزار 669، سندھ میں 2 لاکھ 12 ہزار 93، خیبر پختونخوا میں 57 ہزار 746، بلوچستان میں 18 ہزار 99، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 853، اسلام آباد میں 37 ہزار 390 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 235 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 3 ہزار 959، سندھ میں 3 ہزار 502، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 617، اسلام آباد میں 412، بلوچستان میں 182، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 219 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔