ماؤنٹ مونگاٹیسٹ:پاکستان فتح سے302 رنز دور، 7 وکٹیں باقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ماؤنٹ مونگانوئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نےدوسری اننگز 5وکٹ کے نقصان پر 180 رنز پر ڈیکلیئر کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لئے 373 رنز کا ہدف دے دیا۔قومی ٹیم نے چوتھے روز کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز بنالئے،شاہینوں کو جیت کیلئے مزید 302 رنز درکار ہیں۔
نیوزی لینڈ کے 431 رنز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 239 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی،جس کے بعد کیوز کو 192 رنز کی برتری حاصل ہوئی ۔ میزبان ٹیم نے چوتھے روز کھیل کا آغاز کیا اور دوسری اننگز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 180 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈیکلیئر کردی اور پاکستان کو جیت کے لیے 373 رنز کا مشکل ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر شان مسعود اور عابد علی صفر پر چلتےبنےجبکہ حارث سہیل صرف 9 رنز پرپویلین لوٹ گئے۔
Tea in Mount Maunganui ☕
— ICC (@ICC) December 29, 2020
New Zealand in a commanding position after dismissing Pakistan's openers!
The visitors need 369 more to win with Azhar Ali and Haris Sohail at the crease.#NZvPAK SCORECARD ▶️ https://t.co/LMlsERb5mp pic.twitter.com/ER3SG8Co1j
پاکستان نے چوتھے روز کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز بنالئے ہیں ۔اظہر علی 34رنز اور فواد عالم 21 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
قومی ٹیم کو میچ کے آخری روز جیت کیلئے مزید 302 رنز درکار ہیں جبکہ ان کے پاس 7 وکٹیں باقی ہیں۔
Azhar Ali and Fawad Alam have put up an unbeaten 34-run stand to stabilize Pakistan's innings.
— ICC (@ICC) December 29, 2020
Can the duo help the visitors save the Test tomorrow?#NZvPAK SCORECARD ▶️ https://t.co/LMlsERb5mp pic.twitter.com/CL9LpAQeQp
نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی 300 وکٹیں لینے والے کیویز کی تاریخ کے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔
Most Test wickets for New Zealand:
— ICC (@ICC) December 29, 2020
Richard Hadlee ➞ 431
Daniel Vettori ➞ 361
Tim Southee ➞ 3️⃣0️⃣0️⃣
What a bowler ???? #NZvPAK pic.twitter.com/q974hGMIOd
واضح رہے کہ ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ نے 431 رنز بنائے تھے،کیوی کپتان کین ولیمسن 129 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ بی جے واٹلنگ 73، راس ٹیلر 70 اور ہینری نکولس 56 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، یاسر شاہ نے 3 جبکہ فہیم اشرف، محمد عباس اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Abbas breaks the partnership!
— ICC (@ICC) December 29, 2020
Tom Blundell is clean bowled in an attempt to heave one out of the park. He falls for a superb 64!#NZvPAK SCORECARD ▶️ https://t.co/LMlsERb5mp pic.twitter.com/tFoTdSRRYE
Back-to-back wickets for Naseem Shah ????
— ICC (@ICC) December 29, 2020
???????? He has now accounted for Kane Williamson!#NZvPAK SCORECARD ▶️ https://t.co/LMlsERb5mp pic.twitter.com/GAsZqMRZki
پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی،ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا ۔ایک موقع پر پاکستان کی 6 وکٹیں 80 رنز پر گرگئی تھیں، شان مسعود 10، اظہر علی 5، حارث سہیل 3، فواد عالم 9 اورعابد علی 25 رنز ہی بناسکے۔تاہم کپتان محمد رضوان اور آل راؤنڈر فہیم اشرف نے ذمہ دارنہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فالو آن سے بچایا۔ دونوں بالترتیب 71 اور 91 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
Faheem Ashraf falls after making a career-best 91 and Pakistan are all out for 239.
— ICC (@ICC) December 28, 2020
Outstanding effort from Ashraf ????#NZvPAK SCORECARD ???? https://t.co/LMlsERb5mp pic.twitter.com/XUsKx8MIMX