نواز شریف کا پاسپورٹ بلیک لسٹ ہو گا یا نہیں۔۔؟ مشاورت شروع

Dec 29, 2020 | 11:58:AM
نواز شریف کا پاسپورٹ بلیک لسٹ ہو گا یا نہیں۔۔؟ مشاورت شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کے پاسپورٹ کے بلیک لسٹ ہونے کے بارے میں آجکل خبریں زیر گردش ہیں۔اس حوالے سے قانونی ماہرین نے مختلف رائے کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے کچھ قانونی ماہرین کی رائے یہ ہے کہ عدالت عالیہ اسلام آباد  کی جانب سے نوازشریف کو  اشتہاری قرار دیئے جا نے کے بعد انکا پاسپورٹ از خود بلیک لسٹ میں شامل ہو گیا ہے دوسری طرف بعض ماہرین کی رائے ہے کہ نواز شریف کا پاسپورٹ ڈپلو میٹک ہے اور وہ حکومت کی اجازت سے علاج کروانے انگلینڈ  گئے تھے ،لہذا ان کے پاسپورٹ پر بلیک لسٹ جیسی پابندی کا اطلاق نہیں ہو سکتا۔

محمد نواز شریف کے پا سپورٹ کی مدت ختم ہونے میں 2 ماہ کا عرصہ رہ گیا ہے اوراسکی تجدید کے لئے حکومت کی اجازت درکار  ہو گی، لیگی قائد کو اگر اجازت نہ ملی تو وہ اگلے سال ماہ فروری کے بعد انگلینڈ میں مثکلات کا شکار ہو جائیں گےاور پاسپورٹ کےبغیر انکے لئے انگلینڈ سے باہر کسی دوسرے ملک جانا ناممکن ہو جائے گا۔ اس معاملے پر مسلم لیگی قانونی ماہرین باہمی مشاورت کررہے ہیں اور دوسری جانب  حکومتی قانونی ماہرین بھی نواز شریف کے گرد گھیرا  تنگ کرنے کیلئے اس حوالے سے قانونی نقاط پر غور کررہے ہیں۔