کھوکھلے نعرے لگانے والے قصہ پارینہ بن چکے،عثمان بزدار 

Dec 29, 2020 | 13:06:PM

(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ انتشار کی سیاست ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش ہے۔ ماضی کی لوٹ مار کا دور واپس نہیں آئے گا۔ سابق حکمران آج وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا۔کھوکھلے نعرے لگانے والے قصہ پارینہ بن چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے۔ عوام کی ترقی و خوشحالی کے روڈ میپ پر تیزی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔  22 کروڑ عوام ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والوں کا کبھی ساتھ نہیں دیں گے۔ ہم نعروں پر نہیں عمل پر یقین رکھتے ہیں.انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک پائیدار ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے ان حالات میں انتشار کی سیاست ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پاکستان کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

مزیدخبریں