’’مریم صفدر ‘‘زرداری کی سیاسی کنیز بن چکیں : شہباز گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ ابو بچاؤ مہم بھی چل رہی ہے،آصف زرداری بہت چالاکی سےن لیگ کے ماضی کے سیاسی بیانیے کو دبڑدھوس کر کے اپنے پرانے بدلےلے رہے ہیں ۔
ڈاکٹر شہباز گل کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے جلسوں میں نوازشریف کو بولنے کی اجازت نہیں جبکہ مریم صفدر باقاعدہ زرداری کی سیاسی کنیز بن کر رہ گئی ہیں۔ زرداری عمران بھائی بھائی اور زر بابا چالیس چور کا نعرہ بری طرح سے پٹ گیا ہے۔
ابو بچاؤ مہم بھی چل رہی ہے،زرداری بہت چالاکی سےن لیگ سے اپنے پرانے بدلے ن کے ماضی کے سیاسی بیانیہ کو دبڑدھوس کر کے لے رہے ہیں اپنے جلسوں میں نوازشریف کو بولنے کی اجازت نہیں جبکہ مریم صفدر باقاعدہ زرداری کی سیاسی کنیز بن کر رہ گئی ہیں
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 29, 2020
زرداری عمران بھائی بھائی زر بابا چالیس چور
1/3
شہباز گل نے مزید کہا کہ مریم نواز کی موجودگی میں شیر کا شکاری زرداری کے نعرے تک لگوائے گئے۔ اسٹیج پر بٹھا کر مریم صفدر کو ن لیگ دور میں ایکسپورٹ کم کرنے کے طعنے بھی دئیے گئے۔
سڑکوں پر گھسیٹنے،بینظیر کی کردارکشی،بھٹو کی قبرجائےعبرت وغیرہ کا بہت سارا حساب مریم کو اپنے پیچھے پیچھے پھرا کرPPPزندہ باد،مریم کی موجودگی میں شیر کا شکاری زرداری کے نعرے تک لگوا کر برابرکررہے ہیں
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 29, 2020
سٹیج پر بٹھا کر مریم صفدر کو ن لیگ دور میں ایکسپورٹ کم کرنے کے طعنے بھی دے دیئے
2/3
مریم ایک ملازمہ کی طرح مریم بلاول بہن بھائی اورپیپلزپارٹٰ زندہ باد کےنعرے لگا کر والد،چچا اوراپنا ماضی میں پی پی سے متعلق سارا بیانیہ کوڑے دان میں ڈال چکی ہیں۔ عمران خان کی ایک دہائی قبل کی گئی پیش گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہو رہی ہے کہ "جب میں ان پر ہاتھ ڈالوں گا تو یہ سب اکٹھے ہوجائیں گے"
مریم ایک ملازمہ کی طرح مریم بلاول بہن بھائی اورPPزندہ باد کےنعرے لگا کر والدچچا اوراپنا ماضی میںPPکے متعلق سارا بیانیہ کوڑے دان میں ڈال چکی ہیں
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 29, 2020
عمران خان کی ایک دہائی قبل کی گئی پیش گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہو رہی ہے کہ
"جب میں ان پر ہاتھ ڈالوں گا تو یہ سب اکٹھے ہوجائیں گے"
3/3