طیارہ حادثہ :ورثا کو انشورنش کی ادائیگی شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افرادکے ورثا کو انشورنس کی ادائیگیاں شروع کر دی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن پی آئی اے نے 8ورثا کو فی کس ایک کروڑ روپے اداکردیئے ہیں۔مجموعی طورپر8کروڑ80لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی، جاں بحق ہونیوالے 8ورثا کی جانب سے وراثتی سرٹیفیکٹ جمع کرادئے گئے تھے جس پر ان کو ادئیگی کر دی گئی۔طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کو دس لاکھ روپے بھی ادا کئے گئے ہیں جنہوں نے پہلے تدفین کی مد میں دس لاکھ فی کس نہیں لئے تھے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہےکہ ورثا کی جانب سے جیسے ہی وراثتی سرٖٹیفیکٹ موصول ہورہے ہیں ان کو فوری ادائیگی کی جارہی ہیں۔