(24نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے چیف جسٹس صاحب کو اپنی طرف سے مطمئن کرنے کی پوری کوشش کی ،نہیں جانتا کہ وہ میری باتوں سے مطمئن ہوئے یا نہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر اسٹیل ملز ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو مطمئن کرنے کی کوشش کی کہ تجاوزات کو ہٹانے کا اختیار کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز بند ہونا منظور نہیں ہے، آپ لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں،نوکریوں سے برطرفی کی مذمت کرتے ہیں۔عدالت کو بتایا کہ چالیس سال بعد شاہراہ فیصل کو تین سے چار لین کیا۔ طارق روڈ پر بھی مرمت کا کام کرایا، پاکستان سٹیل ملز ٹیک اوور کرنے کو تیار ہے، وفاقی حکومت سے بات کریں گے۔