(24 نیوز)جمعیت علمائے اسلام سے ناراض ہونیوالے رہنماؤں کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے جمعیت علمائے اسلام سے ناراض ہونیوالے رہنماوں کو بڑی پیش کش کر دی ہے۔ذرائع کا دعویٰ ہےکہ جے یو آئی سے نکالے گئے چاروں رہنمائوں کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے، ناراض رہنماؤں کو پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ کی سیٹ دینے کی آفر کی گئی ہے، جبکہ مولانا خان شیرانی کو اسلامی نظریاتی کونسل کی چیئرمین شپ اور مولانا گل نصیب خان کو بھی پرکشش عہدے کی آفر کی گئی ہے۔ذرائع کا کہا کہنا ہے پی ٹی آئی نے جمیعت علماء اسلام سے نکالے جانے والے رہنمائوں سے رابطے تیز کردیئے ہیں۔