سپیکر قومی اسمبلی سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات  پرتبادلہ خیال

Dec 29, 2020 | 15:20:PM
سپیکر قومی اسمبلی سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات  پرتبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چینی سفیرنونگ رونگ کی ملاقات۔ دوطرفہ تعلقات، اہم علاقائی و عالمی معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین مفرد نوعیت کے دوستانہ تعلقات دنیا کے لئے ایک مثال ہے۔ دونوں ممالک میں تعلقات باہمی احترام، اعتماد، مفادات اور اسٹریٹجک شراکت داری پر استور ہیں۔ دونوں دوست ممالک کے بابین تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں۔چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دوست ملک چین کی طرف سے پاکستان کے لئے ایک تحفہ ہے۔سی پیک اور ون بیلٹ ون روڈ کا اقدام پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبے ہیں ۔پارلیمان سی پیک کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیمینار منعقد کئے جار ہے ہیں ۔ سیمیناروں میں سی پیک سے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی شمولیت سے سی پیک کی افادیت میں گراں قدر اضافہ ہو گا۔رشہ کئی اکنامک زون سے پاکستان میں صنعتی شعبے کو فروغ حاصل ہوگا جس سے علاقے میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ دونوں ممالک کی پارلیمان کے مابین رابطوں کے فروغ سے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر چینی سفیرنونگ رونگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنی مثالی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔چین کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کے ساتھ دوستی کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔چین اور پاکستان ایک دوسرے ہر دکھ سکھ کے دوست ہیں اور دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔چین پاکستان تجارتی حجم اور معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔