بجلی مہنگی۔۔ظالم حکومت نے عوام کو پھرجھٹکا دیا،مریم اورنگزیب  

Dec 29, 2020 | 15:34:PM
 بجلی مہنگی۔۔ظالم حکومت نے عوام کو پھرجھٹکا دیا،مریم اورنگزیب  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ظالم حکومت نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کرکے عوام کو جھٹکا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  مریم اورنگزیب نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہر روز بجلی، گیس، دوائی، آٹا، چینی کی قیمتیں بڑھا کرغریبوں کو لوٹا جارہا ہے۔ مہنگائی کی ایک قسط آنے والی تھی اسی لئے اپوزیشن کو مذاکرات کی عرضیاں بھیج رہے ہیں۔اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ جن پر چور چور کے  جھوٹےالزام لگاتے رہے اب ان سے ہی مذاکرات کی بھیک مانگ رہےہیں؟

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ ایل این جی کی منہگی قیمت پر خریداری سے اب ایک اور ڈکیتی عوام کی جیب پر ڈالی جارہی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ پہلے تاخیر سے ایل این جی کا معاہدہ کیا اب مہنگی ترین ایل این جی خرید رہےہیں۔اُنہوں نے کہا کہ بجلی فرنس آئل اور ڈیزل سے بنے گی جبکہ آپ کے اے ٹی ایمز مزید امیر ہوجائیں گے۔مریم اورنگزیب نے سوال اُٹھایا کہ ایل این جی مہنگی اور دیر سے خریدنے اور قوم کو اربوں کی پھکی دینے پر کمیشن کب تک بنائیں گے؟