(24نیوز)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ظالم حکومت نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کرکے عوام کو جھٹکا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہر روز بجلی، گیس، دوائی، آٹا، چینی کی قیمتیں بڑھا کرغریبوں کو لوٹا جارہا ہے۔ مہنگائی کی ایک قسط آنے والی تھی اسی لئے اپوزیشن کو مذاکرات کی عرضیاں بھیج رہے ہیں۔اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ جن پر چور چور کے جھوٹےالزام لگاتے رہے اب ان سے ہی مذاکرات کی بھیک مانگ رہےہیں؟
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ ایل این جی کی منہگی قیمت پر خریداری سے اب ایک اور ڈکیتی عوام کی جیب پر ڈالی جارہی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ پہلے تاخیر سے ایل این جی کا معاہدہ کیا اب مہنگی ترین ایل این جی خرید رہےہیں۔اُنہوں نے کہا کہ بجلی فرنس آئل اور ڈیزل سے بنے گی جبکہ آپ کے اے ٹی ایمز مزید امیر ہوجائیں گے۔مریم اورنگزیب نے سوال اُٹھایا کہ ایل این جی مہنگی اور دیر سے خریدنے اور قوم کو اربوں کی پھکی دینے پر کمیشن کب تک بنائیں گے؟