گیس لوڈ شیڈنگ سے عوام  کی زندگی اجیرن ہے، امتیاز شیخ

Dec 29, 2020 | 15:54:PM

( 24نیوز)سندھ کے  وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ سے  گھریلو اور کمرشل صارفین کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے سندھ میں گیس بحران پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ گیس لوڈشیڈنگ نے عوام کو خون کے آنسو رلا دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاق کی نا اہلیوں سے عوام تین سال گیس سے محروم رہے، وفاق نے گیس کے معاملے پر آئین کے آرٹیکل 158 سے انکار کیا۔امتیاز شیخ نے  کہا کہ کراچی کی دعوے دار جماعتوں کی خاموشی عوام کے لئے لمحہ فکریہ ہے، سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے کے باوجود سندھ سے امتیازی سلوک کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ غلط حکومتی فیصلوں سے جنوری اور فروری میں گیس ناپید ہوگی۔

صوبائی وزیر نے کہا فروری میں تاریخ کی بلند ترین سطح کی بڈ موصول ہوئی ہے اور بڈ کی منظوری سے قومی خزانے کو تاریخی نقصان ہوگا، اگر بڈ نہ کی گئی تو عوام جنوری اور فروری میں گیس سے محروم ہوں جائیں گے ۔


 

مزیدخبریں