کابینہ کا مفتی کفایت اللہ کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ درج کرنے پراتفاق

Dec 29, 2020 | 16:56:PM


(24نیوز ) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔کابینہ میں اپوزیشن رہنماﺅں کی قومی اداروں متعلق بیانات پر بھی غور ہوا،کابینہ میں مفتی کفایت اللہ کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ درج کرنے پراتفاق کیا گیا۔
اس کے علاوہ کابینہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی امریکی خفیہ ادارے فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے درمیان اہم معاہدے کی منظوری بھی دی۔ اجلاس میںہائیڈو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈی جی اور سٹیٹ لائف انشورنش کارپوریشن کے چیئرمین کی تقر ر کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی اور نجکاری کمیٹی کی جانب سے 24 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔وفاقی کابینہ نے نوشہرہ میں ریلوے زمین پر کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر، گلگت بلتستان میں ٹمبر مافیا کے خلاف اقدام اور ایف سی کی تین سال کے لئے تقرری کی منظوری بھی دی۔
کابینہ نے اسلام آباد میں کورونا آئسولیشن ہسپتال کو آپریشنل کرنے کے لئے فنڈز جاری کرنے کی بھی منظوری دی۔ پیمرا کونسل آف کمپلینٹ کی تشکیل نو کی منظوری کی سمری موخر کر دی گئی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلامی فلاحی ریاست کی اصل روح کے مطابق عمل کرنا ہوگا۔ ہم مستقبل میں ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں نچلے طبقے کا احساس ہو۔

مزیدخبریں