فضل الرحمان سے اختلاف،مولانا شیرانی کا جے یو آئی پاکستان کو جے یو آئی ف سے الگ کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) جمعیت علمائے اسلام سے نکالے گئے ارکان نے اعلان کیا ہے کہ اداروں سے تعلق خراب کرنے والوں کو تنہا کرینگے۔
مولانا محمد خان شیرانی نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام ارکان قرآن و سنت پر عمل کرینگے، کسی ساتھی پر کوئی دبا ئو نہیں ڈالا جائے گا، ہم نے جے یو آئی ف سے خود کو الگ کر کےاپنا علیحدہ گروپ بنا لیا اور جے یو آئی پاکستان کےکام کرینگے۔
مولانا محمد خان شیرانی نے بتایا کہ ہم کبھی جے یو آئی ف کے رکن نہیں رہے، ہم جے یو آئی پاکستان کے کارکن ہیں اور رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے معاملہ کارکنوں کے سامنا رکھا،ہمیں جے یو آئی پاکستان اپنے اکابرین سے ملی ہے۔
محمد خان شیرانی نے کہا اپنے فریضے سے دستبردار نہیں ہوں گے، غلط لوگوں کا ساتھ نہیں دینگے انہیںتنہا کیا جائے گا ،کارکن جھوٹوں کا ساتھ نہ دیں،ہم سچے ہیں اور سچ کے ساتھ ہیں۔ ۔ اجلاس میں جے یو آئی سے نکالے گئے ارکان کا کہنا ہے کہ وہ جمعیت علماءکے رکن ہیں اور رہیں گے، مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی ف بنا رکھی ہے ہم ان کو تنہا کریں گے۔ اجلاس میں مولانا محمد خان شیرانی، مولانا شجاع الملک اور ویڈیو کال پر حافظ حسین احمد نے شرکت کی۔
مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ الگ گروپ مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی ف کے نام سے تشکیل دیا ہے، جمعیت میں انتشار کے خاتمے کےلئے گروپ تشکیل دے رہے ہیں۔ مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ ہمارے بارے میں جو بھی کہا گیا ہم اس کا جذباتی انداز سے جواب نہیں دینگے ہم ان کو تنہا کرینگے ،مولانا شیرانی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن گروپ ان کو کسی پروگرام میں شرکت کی دعوت دیگا تو وہ شرکت کرینگے۔