خانہ بدوش ، مفاد پرست سیاستدانوں نے سیاست کو گالی بنا دیا، عظمیٰ بخاری

Dec 29, 2020 | 17:26:PM

(24 نیوز) فردوس اینٹی آپ جیسی خادماﺅں کا نہ کوئی لیڈر نہ کوئی ویژن اور نہ کوئی سیاسی قبلہ،مریم نواز پارلیمنٹ میں نہ ہونے کے باوجود آپ جیسی پتلیوں کو نچا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فردوس اینٹی مریم نواز پارلیمنٹ نہ ہونے کے باوجود آپ جیسی پتلیاں نچارہی ہیں،وہ کنگ میکر ہیں مریم نواز پارلیمنٹ میں نہیں لیکن ارکان پارلیمنٹ اپنے استعفے مریم نواز کو دینا اپنے لیے فخر سمجھتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نوازجس حلقے میں چلی جائیں وہاں مخالفین کی سیاست ختم ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فردوس اینٹی آپ جیسی خادماﺅں کا نہ کوئی لیڈر نہ کوئی ویژن اور نہ کوئی سیاسی قبلہ آپ جیسی سیاستدان کو ملک،قانون اور آئین کا بیانیہ بدبودار ہی لگے گا کیونکہ آپ کی ساری سیاست بدبوار ہے آپ جیسے خانہ بدوش اور مفاد پرست سیاستدانوں نے سیاست کو گالی بنادیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے نوازشریف اور شہبازشریف حکومتی منشیوں کے سر پر سوار تھے اور آج کل مریم نواز آپ لوگوں کا رونا دھونا اور سینہ کوبی آپ کی بوہکلاہٹ کا ثبوت ہے ۔بیساکھیوں پر کھڑی حکومت کسی لمحے ہی اپنے وزن سے گرسکتی ہے۔ حکومتی بیساکھیاں آہستہ آہستہ اپنی جگہوں سے سرکنا شروع ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں