راجکماری اور شہزادہ وزارت عظمیٰ کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں، فردوس عاشق

Dec 29, 2020 | 17:36:PM

(24 نیوز) راجکماری اور شہزادہ ذہن نشین کر لیں کہ یہ بادشاہت کا ددور نہیں، آپ دونوں کے ابا جی کا اقتدار کرپشن میں لت پت رہا، اب پاکستان بدل چکا ہے اور وزارت عظمی پر عوامی وزیر اعظم موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا بیان پنجاب میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد136669 ہو چکی ہے۔ پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 522 مریض رپورٹ ہوئے ۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں کورونا کے 38مریض جاں بحق ہوئے ۔پنجاب میں کورونا سے اب تک 3,959 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کورونا پر سیاست چمکانے والا ٹولہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔پی ڈی ایم نے اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی۔ اپوزیشن ملک دشمن ایجنڈے پر چل رہی ہے۔ ایسی اپوزیشن کے ہوتے ہوئے کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ راجکماری اور شہزادہ دونوں دن کے وقت وزارت عظمی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ بلی کو ہروقت خواب میں چھچھڑے ہی نظر آتے ہیں۔
فردوس عاشق نے مزید کہا کہ راجکماری اور شہزادہ ذہن نشین کر لیں کہ یہ بادشاہت کا ددور نہیں آپ دونوں کے ابا جی کا اقتدار کرپشن میں لت پت رہا اب پاکستان بدل چکا ہے اور وزارت عظمی پر عوامی وزیر اعظم موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کے بت پاش پاش کئے ہیں وزیر اعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے چوروں اور لٹیروں کو کوئی این آراو نہیں ملے گا۔

مزیدخبریں