(24نیوز )کورونا لاک ڈاون کے دوران بھارت میں پھنسے 118 پاکستانی واہگہ کے راستے واپس پہنچ گئے ۔ بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کو کورونا ایس او پیز کے تحت بارڈر کراس کرایا گیا ۔
واضح رہے یہ تمام پاکستانی علاج معالجے ، تعلیم اور دیگر مقاصد کے لئے بھارت گئے تھے لیکن کورونا وبا کی وجہ سے بھارت میں پھنسے ہوئے تھے اور ان کی واپسی کی حکومتی سطح پر کوششیں جاری تھیں اور یہ کو ششیں ثمر آور ہو ئیں ۔پاکستانیوں کی واپسی کے لئے خصوصی طور پر واہگہ بارڈر کھولا گیا۔
کورونا کے چکر میں بھارت میں پھنسے 118 پاکستانی واپس پہنچ گئے
Dec 29, 2020 | 17:43:PM