(24 نیوز)مذاکرات کا وقت گزر چکا ، کٹھ پتلی حکمرانوں کا حساب قریب ہے۔ اندر اور باہر سے حملہ آور بریگیڈ پر پارلیمنٹ کے دروازے بند ہونے والے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیربخاری نے کہا ہے کہ مذاکرات کا وقت گزر چکا اور وقت حساب قریب ہے۔ کٹھ پتلی حکومت کے خلاف پی ڈی ایم عوامی اجتماعات سے فیصلے آ گئے ہیں۔آئین جمہوریت سیاست سے نابلد حکمرانوں کے ٹکرائوپالیسی بیانات خوفزدگی کی گواہی ہیں۔
نیربخاری کا کہنا تھا کہ نااہل ناکام حکمران عوام الناس کے اینٹیں برسانے اور پتھرائو سے قبل اقتدار چھوڑ دیں، پیپلز پارٹی کے لاڑکانہ جلسہ سے جعلی حکمرانوں کی سانسیں اکھڑ چکی ہیں۔ پارلیمنٹ پر اندر اور باہر سے حملہ آور بریگیڈ پر پارلیمنٹ کے دروازے بند ہونے والے ہیں۔
سیکرٹری پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ نااہل نالائق حکمرانوں نے ملک کو عدم استحکام عوام کو بے حال اور معیشت کو بدحالی سے دوبار کر دیا ہے۔اسلام آباد پہنچنے والا عوامی سیلاب عمران خان اور سیاسی کوڑا کرکٹ ڈھیر کو بہا لے گا ۔