ایک سال میں 6 ارب 95 کروڑ ڈالرکی اسمگلنگ ،وزیر اعظم کو رپورٹ پیش 

Dec 29, 2020 | 18:06:PM

 (24نیوز )اسمگلنگ میں اضافہ ،حالیہ ایک سال میں 6 ارب 95 کروڑ ڈالرکی اسمگلنگ ہوئی ، اسمگلنگ کے باعث محصولات میں 3 ارب 47 کروڑ ڈالرکا نقصان بھی ہوا،وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کر دی گئی۔
ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق موبائل فونز کی اسمگلنگ کا حجم 2 ارب 40 کروڑ 27 لاکھ ڈالرز رہا ، ڈیزل کی اسمگلنگ کا حجم 2 ارب ڈالرز سے زائد رہا ۔ 36کروڑ ڈالر کی گاڑیوں کی اسگلمنگ ہوئے، ٹائرز کی اسمگلنگ 24 کروڑ 21 لاکھ ڈالرز ، آٹو پارٹس کی اسمگلنگ 7 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہی ، 16کروڑ10لاکھ ڈالر کی چائے کی اسگلمنگ کی گئی، سگریٹس کی اسمگلنگ کا حجم 10 کروڑ 72 لاکھ ڈالرز رہا ۔ذرائع کے مطابق ٹیلی ویژن کی اسمگلنگ 9 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز رہی فیبرک کی اسمگلنگ کا حجم 55 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہا،36کروڑ اور15لاکھ کی ادویات سمگل کی گئیں۔
 موبائل آئل کی اسمگلنگ کا حجم 8 کروڑ 93 لاکھ ڈالرز رہا ،ذرائع نے مزید بتایا حکومتی اقدامات سے رواں مالی سال اسمگلنگ میں کمی ہورہی ہے اور ریونیو کا نقصان بھی کم ہونا شروع ہوگیا۔

مزیدخبریں