پی ڈی ایم کیخلاف کئی پارٹیوں میں تحریک شروع ہو گئی، شبلی فراز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی ڈی ایم کمزور ، کئی پارٹیوں میں ان کیخلاف تحریک شروع ہو گئی استعفوں اور جلائو گھیرائو کی باتیں دم توڑ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی گفتگو سے دشمن خوش ہو رہے ہیں ۔مفتی کفایت اللہ کی باتیں انتہائی شرمناک ہیں، شبلی فراز 18ویں ترمیم کے بعدصوبہ کایہ رول نہیں تھاکہ وہ آزادمملکت بن جائیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ گیس کی 17کلومیٹر پائپ لائن بچھانے میں ایک سال سے زیادہ وقت لگایا، سوئی ناردرن سندھ میں ہی 2پاورپلانٹس کوگیس دے رہاتھا۔اس موقع پرندیم بابرنے کہا کہ ڈیڑھ سوملین کیوبک فٹ ایل این جی بھی سالانہ سندھ میں جارہی ہے۔ گرمیوں کے مقابلے میں اب گیس کی ڈیمانڈ میں ڈھائی فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو خط لکھا، کل سے میڈیا پر چل رہا ہے ، اگست میں سی سی آئی میں سندھ کے آرٹیکل 15کے ایجنڈے پرمیں نے بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے خط لکھ کرمعاملے کوسیاسی رنگ دینے کی کوشش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک لائحہ عمل بنارہے ہیں کہ پاکستان میں تمام شہریوں کوگیس ملے۔