پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے گرد گھیرامزید تنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نصابی کتب کی منظوری کیلئے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ایجوکیشن اتھارٹی نے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو پہلی جماعت تا آٹھویں جماعت تک کی درسی کتب کی منظوری لینا ہوگی ۔منظوری حاصل نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف بورڈ حکام کی جانب سے کارروائی ہوگی ۔ٹیکسٹ بک بورڈ نے پبلشرز پر بھی کتابوں کی کلیئرنس کیلئے این او سی لینے کی شرط عائد ہے۔
ٹیکسٹ بک بورڈ نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر کتابوں کی منظوری کی شرط عائد کی تھی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے شہر کے تمام سکولوں کو ہدایات جاری کر دی۔