بیرونی ایجنڈے پرکام کرنے والی این جی اوز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا فیصلہ

Dec 29, 2020 | 18:54:PM

 (24نیوز ) حکومت نے بیرونی ایجنڈے پرکام کرنے والی این جی اوز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابقوزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں غیرملکی فنڈنگ سے چلنے والی این جی اوز سے متعلق رپورٹس پر غور کیا گیا،کابینہ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ غیرملکی فنڈنگ سے چلنے والی غیررجسٹرڈ این جی اوز اپنا ایجنڈا چلا رہی ہیں۔
بریفنگ کے بعد وزیراعظم نے غیررجسٹرڈ غیرملکی فنڈنگ سے چلنے والی این جی اوزپر اہم اجلاس طلب کرلیا اور غیررجسٹرڈ این جی اوز کی فنڈنگ اور رجسٹریشن کی تفصیلات طلب کرلیں،ذ رائع کے مطابق غیرملکی فنڈنگ والی غیررجسٹرڈ این جی اوز کے خلاف وزارت داخلہ کوحال ہی میں شکایات ملی تھیں۔

مزیدخبریں