(24 نیوز)پارٹی پالیسی سےناراض کپتان کے کھلاڑی ٹیم سے نکلنے کو تیار ،سینیٹ انتخابات سے قبل پی ٹی آئی ارکان نے پارٹی سے رخصت ہونے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے دو ارکان سندھ اسمبلی نے پارٹی سے رخصت ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ اسلم ابڑو اور شہریار خان تبدیلی سے مایوس جیالے بننے کو تیار ہوگئے۔ جیکب آباد اور گھوٹکی سے منتخب ارکان اسمبلی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ۔
مشروط طور پر دو ارکان اسمبلی پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے رضامند ہوگئے۔ اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوتے ہیں۔ ضمنی انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی کا ٹکٹ دیں ارکان کا مطالبہ۔ پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی ارکان کا مشروط شرط پارٹی کی اعلی قیادت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کرلیا ۔اعلی قیادت کی منظوری کے بعد دو ارکان اسمبلی کو پیپلز پارٹی میں شامل کیا جائے گا ۔پیپلز پارٹی میں پہلے کارکن بننا پڑتا ہے کارکن ہی رہنما بنے گا ۔