فضل الرحمان نواز کو خط لکھیں کہ گزرے گی خو ب جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو ،فوا د چو دھر ی کا ٹویٹ

Dec 29, 2020 | 19:38:PM

(24نیوز)فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف ایک دوسرے کو خط لکھیں کہ گزرے گی خو ب جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو ۔

تفصیلا ت کے مطا بق ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فیصلہ سیاسی فیصلہ ہے، نواز شریف نے 2008 اور میمو گیٹ کے دوران پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں خنجرگھونپا اب باری زرداری صاحب کی تھی۔ عملی طور پر پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ ختم ہوگیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف ایک دوسرے کوچٹھیاں لکھیں کہ خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو۔

مزیدخبریں