سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سپریم کورٹ میں پاکستان چیمبر آف کامرس کے الیکشن امیدوار کی اہلیت سے متعلق کیس سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے درخواست گزار محمد نواز کو چیمبر آف کامرس کے نائب صدر کا الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا ۔سپریم کورٹ نے کہا کہ درخواست گزار محمد نواز چمبر آف کامرس کے الیکشن میں بطور امیدوار حصہ لے سکتے ہیں۔ الیکشن میں جیت کی صورت میں نائب صدر کے اختیارات سے متعلق فیصلہ عدالت کرے گی۔
الیکشن کمیشن قوانین کے مطابق چیمبر آف کامرس کے نائب صدر کے امیدوار کی آمدن 2 کروڑ سے زائد نہیں ہونی چاہئے،وکیل درخواست گزار الیکشن کمیشن کو بتایا کہ درخواست گزار کی آمدن 2 کروڑ سے زائد نہیں، وکیل درخواست گزار الیکشن کمیشن نے رولز کی خلاف ورزی نا ہونے کے باوجود درخواست گزار کی اہلیت معطل کرنے کا حکم دیا۔
یاد رہے کہ پاکستان چیمبر آف کامرس کے انتخابات 30 دسمبر کو ہوں گے۔ درخواست گزار محمد نواز کا تعلق مردان چیمبر آف کامرس سے ہے، درخواست گزار محمد نواز پاکستان چیمبر آف کامرس انتخابات میں نائب صدر کی سیٹ کے امیدوار ہیں ۔کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔