کشمیریوں کے قتل کی تحقیقات بین الاقوامی نگرانی میں کروانے کا مطالبہ

Dec 29, 2020 | 20:35:PM
کشمیریوں کے قتل کی تحقیقات بین الاقوامی نگرانی میں کروانے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان نے بھارتی افواج کے ہاتھوں تین معصوم کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی بین الاقوامی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان جولائی میں بھارتی افواج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں تین مزدور کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔جولائی میں شوپیاں کے مقام پر بھارتی افواج نے جعلی مقابلے میں تین مزدور کشمیریوں کو شہید کیا۔
 دفتر خارجہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ایک برس میں 300 سے زائد معصوم کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔پاکستان مسلسل عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے جعلی مقابلوں کی طرف مرکوز کرا رہا ہے۔ عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم روکنے میں کردار ادا کرے۔