نوشین جاوید فارغ، جاوید غنی نئے چیئرمین ایف بی آر تعینات

Dec 29, 2020 | 20:48:PM
نوشین جاوید فارغ، جاوید غنی نئے چیئرمین ایف بی آر تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی کابینہ نے جاوید غنی کو مستقل چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) تعینات کرنےکی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کئے گئے۔
 اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے جاوید غنی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دی  گئی ہے۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں سال جولائی میں ایف بی آر کی چیئرپرسن نوشین جاوید کو عہدے سے ہٹا کر جاوید غنی کو ان کی جگہ تعینات کیا تھا۔