خواجہ آصف کو چھوڑنا ہو گا ورنہ معاملہ کہیں سے کہیں جائے گا،مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے خواجہ آصف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کہ حکومتی کی بوکھلاہٹ ان کے چہروں سے صاف نظر آرہی ہے۔خواجہ آصف کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلا س کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نیب حکومت کا آلہ کار بن چکا۔عوام کو انصاف فراہم کرنا عدلیہ کی زمہ داری ہے،انہوں نے کہا خواجہ آصف کو چھو ڑ ناہو گا ورنہ معاملہ کہیں کا کہیں جائے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ نیب کی جانب سے خواجہ آصف پر نواز شریف کو چھوڑنے کیلئے دباؤ تھا لیکن خواجہ آصف نے ایسا کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ ’نواز شریف کے ساتھ ایک عمر کا ساتھ ہے، وفادار باپ کا بیٹا ہوں نواز شریف کے ساتھ آخری وقت تک کھڑا رہوں گا۔مریم نواز کے مطابق نواز شریف کا ساتھ نہ چھوڑنے پر خواجہ آصف کو کہا گیا کہ وہ نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہوجائیں۔ ’حلفاً کہہ رہی ہوں کہ انہوں نے خواجہ آصف سے کہا کہ نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے پر آپ کے خلاف کیس 15 سے 20 دن میں ختم ہوجائیں گے۔‘