استعفے ہمارا ایٹم بم، عمران مستعفی ہوں،حکومت کا پارلیمنٹ میں مقابلہ کرینگے،بلاول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )پیپلز پارٹی کی چیئرمین بلاول بھٹو نے تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 31جنوری تک تما م استعفے پارٹی قیادت کو مل جائیں گے ،عمران خان 31جنوری تک مستعفی ہو جائیں، پی ڈی ایم کے فیصلوں پرعمل کیا جائے گا۔پی ڈی ایم کے منصوبے اور ہماری حکمت عملی میں کوئی اختلاف نہیں۔استعفے ہما ایٹم بم ہے سی ای سی نے اسے استعمال کرنے سے نہیں روکا۔
پلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ اجلاس میں پی ڈی ایم کے فیصلوں کی توثیق اور تائید کی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ آپ خود نہیں جائیں گے تو ہم خود آپ کو گھر بھیج دینگے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کو ہر فورم پر چیلنج کیا جائے۔ ہم حکومت کا پارلیمان میں مقابلہ کریں گے، حکومت کا سینیٹ الیکشن میں مقابلہ کیا جائے اور اگر پی ڈی ایم مل کر سینیٹ الیکشن میں حصہ لیتی ہے تو حکومت کو ہراسکتی ہے۔سی ای سی نے پی ڈی ایم کے ایکشن پلان کی منظوری دیدی۔
انہوں نے کہا حکومت کو کیسے گرانا ہے یہ ابھی نہیں بتائوں گا،اسٹیبلیشمنٹ ایک دن مداخلت بند کردے حکومت اسی دن ختم ہو جائے گی،اسٹیبلشمنٹ کے معاملے پی پی ڈی ایم ایک صفحے پر ہے۔
بلاول نے کہا ہماری رائے ہے حکومت کو ہر فورم پر چیلنج کیا جائے ، سلیکٹڈ ، ناجائز حکومت کو اسمبلی میں چیلنج کرنا چاہئے ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہئے ، سی ای سی نے صاف اور شفاف الیکشن کا مطالبہ کیا گیا، بلاول بھٹو نے کہا2018 کے الیکشن والی تاریخ نہ دہرائی جائے ، مردم شماری میں صوبوں سے زیادتی کی گئی ،مردم شماری میں صوبوں کی آبادی کم ظاہر کی گئی، مردم شماری کی کابینہ سے منظوری غیر آئینی ہے ، اس معاملے پر حکومتی اتحادیوں سے رابطہ کرینگے، بلاول نے کہاجی بی کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی ،سی ای سی میں جی بی الیکشن میں دھاندلی کی مذمت کی گئی، اب آزاد کشمیر کے صاف اور شفاف الیکشن کیلئے آواز اٹھائیں گے ، انہوئں نے کہاسندھ کے جزیرے اس کے ماہی گیروں کے ہیں، جزائر کے معاملے پر تمام جماعتوں سے رابطہ کریں گے ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی مشکلات کا سامنا کرنے والے طبقوں سے رابطہ کریگی، سٹیل مل ملازمین کے ساتھ نا انصافی ہوئی، پی آئی اے کے ملازمین کے ساتھ نا انصافی ہوئی ،پیپلز پارٹی مزدوروں اور کسانوں کے ساتھ ہے ، کسانوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، مل کا احتجاج کرینگے تو کسانوں کو ان کا حق ملے گا،بلاول نے کہا ینگ ڈاکٹرز اور وکلا کے ساتھ بھی رابطے کر رہے ہیں ، خواجہ آصف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا خواجہ آصف کی گرفتاری پارلیمانی روایات کے خلاف ہے، سینیٹ الیکشن لڑنے کا حتمی فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔