(24نیوز ) جمعیت علمائے اسلام ف کے سر براہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دونوں رہنمائوں کا خواجہ آصف کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کی گرفتاری کے بعد مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف نے فون پر تبادلہ خیال کیا دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی پی ڈی ایم کی آئندہ حکمت عملی پر مشاورت بھی کی گئی ،سینٹ انتخابات اور ضمنی انتخابات پر بھی بات چیت کی گئی۔
فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابط،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
Dec 29, 2020 | 21:48:PM