(24 نیوز)پی ڈی ایم اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی مسلم لیگی رہنماء خواجہ آصف کی شدید مذمت۔مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی گرفتاری نیب کی بزدلانہ کا روائی ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق سربراہ پی ڈی ایم نے کہا ہے کہ نیب کے اوچھے ہتھکنڈوں سے اپوزیشن تحریک کو مزید تقویت ملے گی۔ نیب حکومت مخالف سیاستدانوں سے انتقامی کا رروا ئی کرنے والا مہرہ ہے۔ نیب کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔ پاکستان میں احتساب کے نام پر ہمیشہ انتقام لیا گیا۔ ناجائز حکومت کے خلاف تحریک جاری رہے گی۔ ناجائز اور سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔
خواجہ آصف کی گرفتاری بزدلانہ کا روائی ،فضل الرحمان
Dec 29, 2020 | 22:34:PM