(24 نیوز)چلی کے ائیرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی موجودگی کاپتہ چلانے کے لیے کتوں کو تعینات کردیا گیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق ائیرپورٹ پر مسافروں کی گردن اور کلائی سے کپڑے کو پونچھ کر ایک ڈبے میں ڈال دیا جائے گا اور پھر اس ڈبے کو کتوں کے آگے رکھا جائے گا تاکہ وہ مسافروں میں کورونا کی موجودگی کا پتا چلا سکیں۔حال ہی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق سونگھنے کی حیرت انگیز صلاحیت کے باعث کتوں نے 85 سے 100 فیصد تک درست کارکردگی دکھائی اور وائرس سے متاثرہ افراد کو پہچان لیا۔
اب ائیرپورٹ پر کتے کورونا کا پتا چلائیں گے
Dec 29, 2020 | 22:48:PM