فہیم اشرف کی جانب گیند پھینکنا کائل جیمیسن کو مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فہیم اشرف کی جانب گیند پھینکنے پر کائل جیمیسن کو میچ فیس کا25 فیصد جرمانہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مانگونئی ٹیسٹ کی تیسرے روز پاکستان کی اننگز کے 75 ویں اوور میں فہیم اشرف رنز لینے کا ارادہ بھی نہیں رکھتے تھے کہ کیوی پیسر نے ڈرانے کے انداز میں گیند ان کی جانب تیزی سے پھینکی،اس عمل کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی خیال کیا جاتا ہے۔