موٹروے پر درندگی کا ایک اور واقعہ،ڈکیتی کے دوران دوشیزہ سے اجتماعی زیادتی

Dec 29, 2020 | 22:54:PM
موٹروے پر درندگی کا ایک اور واقعہ،ڈکیتی کے دوران دوشیزہ سے اجتماعی زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)واقعہ فاروق آباد کے موٹروے پر پیش آیا۔متاثرہ لڑکی اپنی فیملی کیساتھ رکشے پر سوار ہو کر جا رہی تھی۔ ڈاکوﺅں نے فیملی کو رسیوں میں جکڑ کر لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق متاثرہ فیملی دلہا اور دلہن کو لے کر گھر آ رہے تھے کہ موٹروے پل کے قریب تین مسلح ملزمان نے انھیں روک لیا۔ ملزمان نے نقدی اور موبائل چھینے کے بعد لڑکی سے زیادتی کی۔

افسوسناک واقعے پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس افسران سے صرف 24 گھنٹوں کے اندر اندر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ دو ماہ قبل بھی اسی علاقہ میں دوران سفر ایک خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔پولیس نے نامعلوم ملزموں کیخلاف ڈکیتی اور زیادتی کی دفعات کا مقدمہ درج کرتے ہوئے 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔