شادی کی تقریب میں فائرنگ۔۔دلہا ساتھیوں سمیت جیل پہنچ گیا

Dec 29, 2021 | 10:02:AM
شادی کی تقریب میں فائرنگ۔۔دلہا ساتھیوں سمیت جیل پہنچ گیافائل فوٹو
کیپشن: شادی کی تقریب میں فائرنگ۔۔دلہا ساتھیوں سمیت جیل پہنچ گیافائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھلوال سٹی کی حدود میں واقع ڈیرہ کامرہ میں شادی کی تقریب میں دوستوں کی ہوائی فائرنگ نے دلہا کو جیل پہنچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع سرگودھا میں دوستوں کی ہوائی فائرنگ نے دلہا کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا، شادی کی تقریب  میں ہوائی فائرنگ کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے دلہا سمیت دو افراد کو گرفتار کیا۔ اہل خانہ کے مطابق دلہا غلام مصطفیٰ کے دوستوں نے شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی۔

 واضح رہے پولیس پارٹی نے بارات میں فائرنگ کرنے والے شخص جاوید کو  اسلحے سمیت  گرفتار کیا تو دلہا غلام مصطفیٰ اُسے بچانے کے لیے آگے بڑھا،  جس پر پولیس نے اُسے بھی موبائل میں بیٹھا کر تھانے منتقل کردیا اور مقدمے میں نامزد کردیا۔

 بھلوال پولیس کے مطابق دلہا کے قبضے سے 12 بور جبکہ جاوید اقبال  کے پاس سے 30 بور کا پستول برآمد ہوا ہے، جس کا مقدمہ درج کر کے  دونوں کو حوالات میں بند کردیا، ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:    منی بجٹ مزید تاخیر کا شکار۔۔ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعرات کو ہو گا