تھانے میں ملزم نے خودکو آگ لگا کر خود کشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں گرفتار ملزم نے خودکو آگ لگا کر خود کشی کرلی،تھانے کا تمام عملہ معطل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ روڈ تھانے کے اہلکاروں نے پستول رکھنے کے الزام میں ظہور شاہ نامی نوجوان کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد رات گئے ملزم نے تھانے کے حوالات میں خود کو آگ لگا کر خودکشی کرلی۔
حوالات میں ملزم کی خودکشی کے واقعے پر ڈی آئی جی کوئٹہ نے غفلت برتنے پر ایس ایچ او ائیرپورٹ عجب خان ، ڈیوٹی افسر رؤف جبار ، ہیڈ محرر محمد ثاقب اور لاک اپ ڈیوٹی پر تعینات درا خان کو معطل کردیا،ڈی آئی جی نے ایس پی ہیڈکوارٹر زین عاصم کو انکوائری افسر مقرر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب میں فائرنگ۔۔دلہا ساتھیوں سمیت جیل پہنچ گیا