(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صحت کارڈ میں اضافی سہولت شامل کر دی ہے ،اب صحت کارڈ میں جگر کی پیوند کاری بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر صحت کارڈ ڈاکٹر ریاض تنولی کا کہنا ہے کہ رواں سال صوبے کے ہسپتالوں میں صحت پلس کارڈ سے 3 لاکھ 13 ہزار مریضوں کا مفت علاج کیا گیا جن میں دل کی سرجری، گردوں کے ڈائیلاسز اور دیگر بیماریوں کے مریض مستفید ہوئے اور صحت پلس کارڈ کی مد میں مریضوں پر 8 ارب روپے خرچ کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: فیضان اور ماہم کے گھر اللہ کی رحمت۔۔ننھے ہاتھ کی تصویر شئیر
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں آئندہ سال جنوری سے جگر کی پیوند کاری صحت کارڈ پلس میں شامل کرلی جائے گی اور ایک سال کے دوران جگر کی پیوند کاری کے 100 مریضوں کا علاج کیا جائے گا، جگر کی پیوندکاری پر ایک مریض پر 51 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔
دوسری جانب صوبے کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے صحت پلس کارڈ کاؤنٹر کے سامنے ایسے مریضوں کی لمبی قطاریں لگی ہوتی ہیں جو دور دراز علاقوں سے صحت پلس کارڈ کے ذریعے مفت علاج کی سہولت کے لیے آتے ہیں۔
پشاور کے ہسپتالوں میں مفت علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے انھیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سیالکوٹ موٹروے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا