(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نواز شریف کی واپسی کے ضامن شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرے گی ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے وطن واپس نہ آنے پر حکومت نے ان کے ضامن شہباز شریف کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور سیالکوٹ موٹروے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا
حکومتی ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے نواز شریف کی وطن واپسی کی ضمانت دی تھی، نواز شریف کے واپس نہ آنے پر شہباز شریف کے خلاف کارروائی کی درخواست دی جائے گی۔حکومت اس ضمن میں لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرے گی۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے لیگل ٹیم اور وزرا کو شہباز شریف کیخلاف کیس تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
حکومتی ترجمانوں کو بھی شہباز شریف کیخلاف خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:اومی کرون کے وار تیز۔۔ امریکا۔برطانیہ اور یورپ میں تیزی سے پھیلنے لگا