(مانیٹرنگ ڈیسک)گوجرانوالہ میں گول گپے فروخت کرنے والے نے گداگر خاتون کو زکوۃ دینے کے بہانے بلا یا ، ساتھیوں کے ساتھ مل کر زیادتی کی ۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر تین ملزمان نے گداگر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعہ 17 دسمبر کو پیش آیا جس کی اطلاع متاثرہ خاتون نے گزشتہ روز دی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ایک ملزم فرار ہے، متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرا لیا ہے جس کی رپورٹ اب تک موصول نہیں ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کاش اداکارہ نہ ہوتی۔۔دیشا پٹانی نے اہم بات سے پردہ ہٹا دیا
متاثرہ خاتون نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ زیادتی کا نشانہ بنانے والوں میں سے ایک ملزم گول گپے فروخت کرتا ہے، ملزم نے زکوٰۃ دینے کے بہانے بلایا اور دیگر ساتھیوں کیساتھ زیادتی کی، ملزمان کے ڈر سے خاموش رہی، ان کے ورثا صلح کیلئے مجبور کرتے رہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے فرار ملزم کی بھی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے جب کہ عثمان بزدار نے آر پی او سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ بتائیں بلال شاہ کون ہیں؟