(24نیوز)ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات ظہیر احمد بابر نے بھیگے جنوری کی نوید سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ظہیر احمد بابرنے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سال میں جنوری کا پہلا ہفتہ بھیگا بھیگا ہوگا،جنوری میں بہت اچھی بارشوں کی توقع ہے ۔
جنوری کے پہلے ہفتے میں ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہونگی، درجہ حرارت مزید کم ہونگے سردی بھی بڑھے گی،ملک کے میدانی علاقوں میں بارشوں کے باعث سموگ اور دھند میں کمی ہوگی۔
ملک کے بالائی علاقوں میں پہاڑی سلسلوں پر اچھی برفباری کی توقع ہے ،ملکہ کوہسار مری میں بھی بہت اچھی برفباری کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ۔تین افراد کی گداگر خاتون سے اجتماعی زیادتی