امریکا کے بعد اسرائیلی میڈیا نے بھی مودی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا

Dec 29, 2021 | 14:58:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی میڈیا کے بعد اسرائیلی اخبار نے بھی مودی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا۔ 

ایک اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے کئی بڑے شہروں میں مسلمانوں کی نسل کشی کے واقعات کے بعد مسیحی اقلیت بھی نشانے پر ہے، انتہا پسند جماعت آر ایس ایس اور ہندوتوا کا پرچار کرنے والوں کو ان واقعات میں حکمراں جماعت بی جے پی کی سرپرستی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آرنلڈ شوارزنیگر نے ماریا شریور کو طلاق دیدی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنگلور سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ تجسوی سریا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کو ہندو بنانے پر زور دے رہی ہیں۔

 کرسمس کے موقع بھارت کے شہر آگرہ میں سانتا کلاز کا پتلا نذر آتش کیا گیا، ریاست ہریانہ میں گرجا گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی، مسیحی برادری کو ناصرف عبادت سے روکا گیا بلکہ انتہا پسندوں نے ہندو مذہب کے نعرے بھی لگوائے۔

 یہ بھی پڑھیں:مسلمانوں کیساتھ بدترین سلوک ۔۔نصیرالدین شاہ نے مودی سرکار کو خبردار کر دیا

مزیدخبریں