(24نیوز)جرمن سفیر نے سب سے پست قد والے پاکستانی شہری سید عمیر سے ملاقات کی اور ان کی سالگرہ میں شریک ہوئے.
تفصیلات کے مطابق جرمن سفیر برنارڈ شلاگچییک نے پست قد والے سید عمیر کی سالگرہ انکی رہائشگاہ ٹیکسیلا میں منائی ،جرمن سفیر نے سید عمیر کی ویڈیو لنک کے ذریعے سابق جرمن سفیر سے بات چیت بھی کروائی۔
واضح رہے برنارڈ شلاگچییک نے کہا ہے کہ سابق جرمن سفیر کے ساتھ مل پر پاکستان میں جسمانی معذور افراد کی بہتری کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی شادی کے حوالے سے منظور وسان نے بڑی پیشگوئی کر دی